لکھنؤ(بھاشا)کار بنانے والی معروف کمپنی ہنڈئی موٹر انڈیا لمیٹیڈ نے آج اپنی نئی کار ایلیٹ آئی ۲۰ کو اترپردیش کے بازار میں پیش کردیا۔ ہنڈئی کے زونل منیجر ایس سی نیم نے ایلیٹ آئی ۲۰ کو ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کے بازار میں پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور اس کے نتیجے میں بازار کی بڑھتی امیدوں کے مدنظر کمپنی نے اس سال مختلف زمروں میں اپنی کئی کاریں پیش کی ہیں۔ انھوںنے کہا کہ نئے زمانے کے نوجوانوں اور پیشہ ورافراد کی تمام ضروریات کو پیش نظر رکھ کر کافی تحقیق کے بعد تیار کی گئی ایلیٹ آئی ۲۰ صارفین کی امیدوں پر ضرور کھری اترے گی۔ کمپنی کے ریجنل منیجر وجے بخشی نے اس موقع پر کہا کہ ایلیٹ آئی ۲۰ ایک بہترین اور صارفین کی ہر چھوٹی بڑی ضرورت کو پورا کرکے ’انکمپرومائیزڈ لیونگ‘ کا موقع دے گی سات نئے رنگوں میں دستیاب ایلیٹ آئی ۲۰ کار بازار کو نئی جہت دینے والی ماڈل کارہوگی۔
انھوں نے کہا کہ یہ کار عالمی معیار کا پروڈکٹ ہے۔ جس سے بہترین طریقہ سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں اعلیٰ سطحی انجینئرنگ ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ تاکہ یہ نئے زمانے کے صارفین کی امیدوں پر کھری اتر سکے۔بخشی نے بتایا کہ لکھنؤ کے بازار میں اس کی شروعاتی ماڈل کی ایکس شوروم قیمت ۴لاکھ ۹۷ ہزار روپئے ہوگی اور ڈیزل کے شروعاتی ماڈل کی قیمت ۶لاکھ ۱۲ ہزار روپئے ہوگی۔