لکھنؤ۔اترپردیش حکومت نے مویشیوں کو متعدد امراض سے بچانے کے لئے سبھی مویشی اسپتالوں، مویشی طبی مراکز اور ضمنی مراکز پر ۵۱ء۹۷؍ لاکھ ٹیکے اور امراض سے متعلق ادویات دستیاب کرا دی گئی ہے۔مویشی پروراور کسان بھائی اپنے بیمار مویشیوں کا علاج و معالجہ نزدیکی مویشی اسپتالوں اور مویشی طبی مراکز پر کرا سکتے ہیں۔
یہ اطلاع ریاست کے وزیر مویشی پروری راج کشور سنگھ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ سبھی منطقائی اور ضلعی سطح کے سینئر مویشی طبی افسران کو ہیڈ کواٹر پرموجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بیسک فون پر حاضری کی جانکاری لی جائے گی۔مسٹر سنگھ نے ریاست کے سبھی مویشی اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرا ویٹروں کو ضمنی مراکز پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے مویشی پرور؍کسان بھائیوں سے کہا ہے کہ اپنے مویشیوں کے امراض کی روک تھام کے لئے فوری علاج کرائیں اور ٹیکے لگوانے کے لئے مویشی اسپتال ،مراکز پرجائیں وہاں سبھی طرح کے ٹیکے دستیاب ہیں۔