دبئی۔ہندوستانی خاتون کرکٹر ہرمن پریت کور کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے دن امپائر کے فیصلے کی مخالفت کرنے کیلئے پھٹکارلگائی گئی ہے۔کور کو بین الاقوامی کرکٹ کنٹرول بورڈکی کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔ کور نے انگلینڈ کے خلاف منگل کو ایک بین ا
لاقوامی میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ کور پر لیول ایک کے الزام میدان پر موجود امپائر بلی ٹیلرور ڈیوڈ ملز نے لگائے تھے۔ اگرچہ کور نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کے میچ ریفری کی طرف سے لگائے گئے لیول ایک الزام بھی منظور کر لئے۔ کور کے قبولنامے کے بعد اب کسی بھی رسمی سنوائی کی ضرورت نہیں ہے۔ لیول ایک کے الزام کے تحت کم سے کم پھٹکار اورزیادہ سے زیادہ کھلاڑی کی میچ فیس کے 50 فیصد تک کے جرمانے کی تجویز ہے۔