نئی دہلی۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نووا ک جوکووچ اور سابق نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال کا جلوہ دہلی میں نظر آسکتا ہے۔ہندستان کے مایہ ناز ڈبلز کھلاڑی مہیش بھوپتی کی انڈین پریمیئر ٹینس لیگ میں ایک مرحلے کا انعقاد دہلی میں ہو سکتا ہے۔اگر یہ ممکن ہوا تو دنیا کے کئی سرکردہ کھلاڑی ٹینس کھیلنے دہلی آئیں گے۔دارالحکومت کا آر کے کھنہ ٹینس اسٹیڈیم عالمی معیار کا سمجھا جاتا ہے جس کو 2010 میں دہلی دولت مشترکہ کھیلوں کی وجہ سے کافی بہتر بنایا گیا تھا۔ آئی پی ٹی ایل کا ایک مرحلہ اگر دہلی میں ہوتا ہے تو دنیا کے ٹاپ کھلاڑیوں میں شمار کئے جانے والے رافیل نڈال اور نوواک جو ووچ کا جلوہ دیکھنے کے لئے ملک کے دیگر حصوں سے ٹینس شیدائی دہلی آ سکتے ہیں۔جو کووچ نے کینیڈا میں تین بار ٹرافی حاصل کی تھی اور سنسناٹی میں وہ دس بار میں چار بار فائنل میں پہنچے لیکن ایک بار بھی خطاب نہیں جیت پائے۔ روبریڈو نے پہلے سیٹ کا ٹائی بریک آٹھ ۔ چھ سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں ایک سروس بریک کرکے انہیں جیت دلانے کیلئے کافی تھا۔ اس جیت سے 32 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔اس درمیان 17 گرینڈ سلیم خطابوں کے فاتح روجر فیڈرر نے فرانس کے گائل موفلس کو چھ۔چار، چار۔چھ اور چھ ۔تین سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔سنسناٹی میں پانچ بار چمپئن رہ چکے فیڈرر کا سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے سابق ومبلڈن چمپئن اور یہاں دو بار فاتح رہ چکے برطانیہ کے اینڈی مرے سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے امریکہ کے جان اسنر کو ڈھائی گھنٹے کے مقابلے میں چھ۔سات، چھ۔چار، سات۔ چھ سے ہرایا۔