نیو یارک: سیم سنگ نے اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی الفا متعارف کرا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ گلیکسی الفا کا ڈسپلے۷ء۴؍ انچ کا ہے جبکہ اس کی موٹائی سات ملی میٹر ہے۔ سام سنگ کے بقول اس نئے اسمارٹ فون میں خوبصورتی اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ سام سنگ کی جانب سے یہ نیا فون ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے، جب توقع ہے کہ اپیل چند ہفتوں میں آئی فون۶ متعارف کرانے والا ہے۔ گلیکسی الفا ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔