نئی دہلی (وارتا) سرمایہ کارں کے مثبت رجحان کے سبب گذشتہ مالی سال میں کپڑا صنعت میں ۸۸ء۱۹ کروڑ ڈالر کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ لگایا گیا جو مالی سال ۱۳۔۲۰۱۲ کے ۳۸ء۱۰ کروڑ ڈالر کے مقابلے ۴۱ء۹۱فیصد زیادہ ہے۔ کپڑا وزارت کے مطابق جاری مالی سال کے اپریل اور مئی ماہ میں اس میدان میں ۱۷ء۱کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ حکومت اس میدان میں ہوئی سرمایہ کاری کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنانے کے لئے مختلف اسکیموں جیسے تکنیکی توسیع فنڈ اسکیم (ٹی یو ایف ایس)، ٹیکسٹائل پارکوں کے لئے اسکیم(ایس آئی ٹی پی) اور ماہرانہ صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے اسکیم ( ائی ایس ڈی ایس) کو نافذ کررہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کے ذریعہ کپڑا صنعت تکنیکی ترقی کے لئے اور پاور لوم کے میدان کی توسیع و ترقی اسکیم بھی شامل ہے۔
وزارت کے مطابق مالی سال ۱۲۔۲۰۱۱ میں اس میدان میں ۴۱ء۱۶کروڑ
ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ کپڑا صنعت میں سرمایہ لگانے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سیڈزرلینڈ،سنگاپور، لگزمبرگ،جاپان، ہانگ کانگ، بلجیم اور آسٹریلیا شامل ہیں۔