ممبئی(وارتا) ملک کے غیر ملکی کرنسی ذخیرہ میں ملسلس دوسرے ہفتے کمی آئی ہے۔ ۸ ؍اگست کو ختم ہفتے کے دوران ملک کا غیر ملکی کرنسی ذخیرہ ۳۴ء۳۱۹ ؍ارب ڈالر رہ گیا جو اس سے قبل کے ہفتے کے مقابلے ۳۳ء۶۴کروڑ ڈالر کم ہے۔ ریزرو بینک کے اعداد وشمار میں غیر ملکی کرنسی سرمایہ ۶۷ء۶۴ کروڑ ڈالر کم ہوکر ۰۴ء۲۹۲؍ارب ڈالر پرآگیا۔ حالانکہ سونے کے ذخیرہ میں کوئی کمی نہیں آئی اور یہ پچھلے ہفتے کے ۱۷ء۲۱؍ارب ڈالر پر ہی برقرار رہا۔ اس کے علاوہ ایس بی آر نے ۲۵ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس محفوظ رقم میں ۹لاکھ ڈالر کا اضافہ درج کیا گیا۔