کانپور(نامہ نگار)شادی کے ایک سال بھی نہیں گزرے کہ سسرال والوںنے اپنا اصلی چہرہ دکھانا شروع کردیا اوربہو سے جہیز میں موٹرسائیکل کیلئے پیسے مانگنے لگے۔مطالبہ پوری نہ ہونے پر اسے آئے دن پریشان کرنے لگے۔ اطلاع ملنے پر والد نے سسرال والوںکو موٹرسائیکل کیلئے پیسے دئے۔لیکن سسرال والوںکی پیٹ اس سے بھی نہیں بھرابلاآخران لوگوں نے اس کے دوپٹے سے پھانسی کا پھندابناکر دروازے کے کنڈے سے لٹکا کر قتل کردیا اورشوہر اورسسرال فرارہوگئے ۔ پولیس نے ساس اورنندن کو حراست میں لیکر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے۔کلکٹرگنج کے دھن کٹی کے رہنے والے گوپال گپتا نے اپنے بیٹے نتن کی شادی ارئی کے ونود کمار کی ۳۲سالہ بیٹی نیلم سے سات مہینے قبل کی تھی۔بیٹی کے والد ونود کا الزام ہے کہ کچھ مہینے ہی گزرنے کے بعد جہیز میں موٹرسائیکل کیلئے پیسوںکا مطالبہ اوربیٹی کو پریشان کرنے لگے۔رکشہ بندھن کے موقع پر آئی بیٹی کو موٹرسائیکل کیلئے ۵۳؍ہز ار روپئے دئے تھے بیٹی نے سسرال جانے سے منع کیا تھا لیکن سمجھا کر بیٹی کو رخصت کردیاتھا۔سنیچر کی رات سات بجے نتن نے بیوی کی طبیعت خراب ہونے کی بات موبائل پر بتائی تھی۔آ
ناًفاناً میں بیٹی کو دیکھنے بیٹی کے گھر آئے تھے جہاں نیلم کی موت ہوچکی تھی۔ گھر والوں نے قتل کی بات کہہ کر گھر میںہی ہنگامہ شروع کردیا اورپولیس کو اطلاع دے دی۔پولیس کو دیکھ کر موقع سے شوہر،سسرااوردیور بھاگ نکلے ۔ پولیس نے سوتیلی بیبتااورنندگڑیا کو پکڑلیا اورلاش کا پنچ نامہ کراکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔متاثرگھر والوں نے شوہر اورسسرال والوں پر بیٹی کو مارنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانہ میں تحریردی۔ ایس او نے تحریردے کر فرارملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔