کانپور(نامہ نگار)وزیراعظم نریندرمودی نے مہنگائی کم کرنے کا جھوٹاوعدہ کرکے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔یہ الزام گرامین کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری اشوک شکلا نے لگایا۔ وہ گول چوراہے پر منعقدہ جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔اس سے قبل کانگریس نے گول چوراہے پر مودی حکومت کے خلاف عوام کو ٹھگنے کا الزام لگاتے ہوئے دھرنابھی دیاتھا۔