میرٹھ(بھاشا)اترپردیش میں میرٹھ ضلع کے گائوں شولدا میں کچھ دکانوں میںتوڑ پھوڑاورآتشزنی کے بعد دوفرقوں کے لوگوںکے درمیان مارپیٹ کی اطلاع ملی ہے۔دیر رات رونما اس واقع کو لیکر علاقہ میں پیدا کشیدگی کو دیکھتے ہوئے گائوںمیں پولیس تعینات کردی ہے۔کہاجارہاہے کہ اس دوران ایک عبادت گاہ میںبھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس دیہات کیپٹن ایم ایم بیگ نے عبادت گاہ میں توڑپھوڑ کی بات سے انکار کیا ہے ان کا کہناہے کہ کچھ شرارتی عناصر نے عبادت کے نزدیک کچھ دکانوںکی توڑپھوڑ کی تھی ان میںچارلوگوں کو گرفتارکیاگیاہے باقی کی شناخت کرکے ان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔انھوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ عبادت گاہ میںتوڑپھوڑ کے سلسلے میں وہاں دوفرقوں کے درمیان جھگڑاہوا۔انھوں نے بتایاکہ صورتحال فی الحال پوری طرح پرامن اورقابو میں ہے۔