لندن۔دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کلائی کی چوٹ سے پوری طرح نکل نہیں پانے کی وجہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے جا رہے سال کے آخری گرینڈ سلیم امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں۔ 28 سالہ نڈال کو گزشتہ ماہ مشق کے دوران کلائی میں چوٹ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ روجرس کپ اور گزشتہ ہفتے ہوئے سنسناٹی اوپن سے بھی ہٹ گئے تھے۔ سربیائی کھلاڑی نے اپنے فیس بک پیج پر امریکی اوپن سے ہٹنے کی معلومات دی۔ انہوں نے کہامجھے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے بہت دکھ ہو رہاہے کہ میں اس سال کے امریکی اوپن میں حصہ نہیں لے پاؤں گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کو سمجھ پائیں گے کہ میرے لیے یہ کتنا مشکل فیصلہ ہے انھوں نے کہایہ میرا پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے اور یہاں سے میری اچھی ی
ادیں جڑی ہوئی ہیں۔سربیائی کھلاڑی نے کہامیں اس وقت موجودہ صورتحال کوماننے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتا ہوں۔ میں نے واپسی کے بعد بہت محنت کروں گا تاکہ اتنے بڑے سطح پر کھیلنے کے قابل بن سکوں114 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نڈال نے 2010 میں یہاں جیت درج کی تھی۔ امریکن ہارڈ کورٹ کے تمام ٹورنامنٹوں کو چھوڈنے کے باوجودنڈال کو امید تھی کہ وہ امریکی اوپن میں کھیل سکیں گے۔ اسی کے چلتے وہ مسلسل مشق کر رہے تھے۔ نڈال نے اپنے کوچ ٹونی کے ساتھ پریکٹس کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ان کی کلائی پر بینڈ بندھا ہے۔ لیکن چوٹ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے سربیائی کھلاڑی نے فی الحال اس سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی اوپن 25 اگست سے آٹھ ستمبر تک چلے گا۔ جون میں نڈال نے نوویںبار فرانسیسی اوپن خطاب جیتا تھا لیکن بعد میںومبلڈن میں آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس سے وہ چوتھے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئے تھے۔ چوٹ کی وجہ سے سات ماہ تک کورٹ سے دور رہنے کے بعد نڈال نے فروری 2013 میں ہی واپسی کی تھی اور فرانسیسی اوپن اور امریکی اوپن سمیت 10 خطاب جیتے تھے۔ لیکن دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی نڈال کا کریئر چوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے۔ سال 2009 میں چوٹ کی وجہ سے وہ ومبلڈن میں اپنے خطاب کا دفاع نہیں کر پائے تھے جبکہ 2012 میں لندن اولمپک میں بھی وہ اسی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔