ہالی ووڈ: ہالی ووڈ کی مشہور امریکی گلوکارہ‘ نغمہ نگار اور اداکارہ کیتھرین البزتھ ہڈسن جو کہ کیٹی پیری کے نام سے مشہور ہیں انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اب انھیں مزید تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔کیٹی پیری نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں وہ بہتر تعلیم حاصل کرسکتی تھیں مگر انھوں نے اس موقع کو گنوا دیا جس کا احساس آج شدت سے ہو رہا ہے۔ 29 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ زندگی کے اس موڑ پر یہ اس
کیلیے کسی دھماکے سے کم نہیں کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر پائی جس کا اب معمولات زندگی میں استعمال کرنا تھا۔اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری نے کہا اس کے پاس معلومات بہت کم ہیں، اب اس موقع پر خود کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے بہت کچھ سیکھنا پڑ رہا ہے اور اب احساس ہو رہا ہے کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر تعلیم کو جاری کیسے رکھا جاسکتا ہے۔’’فائرورک،، کی آرٹسٹ مزید کہتی ہیں کہ اسکول میں ان کا تجربہ کوئی خاص نہیں تھا کیونکہ اس کے والدین ہمیشہ نئے چرچوں کے لیے سڑکوں پر ہی رہے اور اس کی تعلیم بس دوسرے درجے کی ہی رہی، بعض اوقات تو اس صورتحال پراسے کئی مرتبہ اسکول سے نکالا بھی گیا اور بعض دفعہ گھر پر ہی اسکول جاری رہتا تھا۔ کیٹی پیری نے 2007ء میں کیپٹل ریکارڈز کے ساتھ معاہدہ کیا پھر 2008ء میں اپنی دوسری البم ’’ون آف دی بوائز ‘‘ میں گائے گانے ’’آئی کسڈ اے گرل‘‘ سے شہرت پائی۔اس کے بعد کیٹی پیری کا تیسرا البم ’’ٹین ایج ڈریم ‘‘ 2010ء کو ریلیز ہوا جس پر اس نے امریکا کے بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر پہلے نمبر پر رہیں اور اس کے گانے ’’کیلی فورنیا گرلز‘‘ اور ’’ٹین ایج ڈریم ‘‘ کو بہت پسند کیا گیا، اس کے بعد پھر ’’فائر ورک‘‘ ، ’’ای ٹی‘‘ اور ’’لاسٹ فرائیڈے نائٹ ‘‘ گانوں سے بھی کیٹی پیری کو شہرت ملی، وہ پہلی خاتون سنگر تھیں جسکے گیتوں نے ٹاپ ہنڈرڈز فائیو میں جگہ پائی جب کہ مائیکل جیکسن کے بعد وہ دوسری گلوکارہ تھیں جو اس اعزاز کی حقدار قرار پائیں۔پھر 2012 ء میں کیٹی نے دوبارہ ’’ٹین ایج ڈریم: دی کمپلیٹ کنفیکشن ‘‘ البم ریلیز کیا جس میں اس کے گانے ’’پارٹ آف می‘‘ نے اسے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ 2013ء میں چوتھا البم ’’پرزم ‘‘ ریلیز کیا اور اس میں شامل گانے ’’روڈ ‘‘ اور ’’ڈارک ہارس ‘‘ مداحوں میں بہت پسند کیے گئے۔کیٹی پیری نے بہت سے ایوازڈ اور نامزدگیاں بھی پائیں اور فوربز کی فہرست میں بھی شامل ہوئیں۔ 2011 ‘ 2012 ء اور 2013ء کیلئے ’’ٹاپ ارننگ وومن ان میوزک ‘‘ کے اعزاز پائے۔ 2012ء میں کیٹی پیری نے فلم ’’سمرفز ‘‘ میں آواز کا جادو جگا کر فلمی دنیا میں قدم رکھا پھر ’’کیٹی پیری: پارٹ آف می ‘‘ دستاویزی فلم ریلیز کی جس پر اس نے خود کو ایک سیاح آرٹسٹ کے طور پر بھی منوایا پھر انگلش اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ سے شادی کرلی۔