تحقیق کے مطابق، صبح کے وقت معمر افراد کے دماغ کی استعداد بالکل نوجوانوں کی طرح ہوتی ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق، معمر افراد صبح کے وقت زیادہ تازہ دم ہوتے ہیں اور بہت سے امور زیادہ تندہی سے انجام دیتے ہیں۔دوسری طرف، صبح کے وقت معمر افراد کے دماغ کی استعداد بالکل نوجوانوں کی طرح ہوتی ہے۔ جب تحقیق کے لیے معمر افراد کی دماغی استعداد کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات نوٹ کی گئی کہ معمر افراد کے دماغ میں ارتکاز اور توجہ دینے کے حصے اتنے ہی چوکس تھے جتنا کہ ۱۹سے ۳۰عمر کے افراد کے ہوتے ہیں۔تحقیق دانوں کے مطابق، صبح کے وقت جب معمر افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے دماغ کی کارکردگی کو جانچا گیا تو یہ بات حیرت انگیز تھی کہ ان کے دماغ کی کارکردگی کسی بھی صورت میں نوجوانوں کی ذہنی استعداد سے کم نہ تھی۔اس تحقیق کے لیے صبح کے وقت نوجوان اور معمر افراد کی ذہنی استعداد کا جائزہ لیا گیا اور ان کا تقابل کیا گیا۔اس تحقیق میں ۶۰سے ۸۷برس کے
۱۸؍افراد شامل ہوئے جن کی ذہنی استعداد کا جائزہ صبح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے دس بجے کے درمیان لیا گیا۔ اس کے بعد دوبارہ ان افراد کی ذہنی کارکردگی کو دوپہر ایک سے شام پانچ بجے کے درمیان جانچا گیا۔تحقیق دانوں کے مطابق، معمر اور نوجوان افراد کے دماغ کے سکینز سے یہ امر سامنے آیا کہ جب معمر افراد نے دوپہر کے وقت ٹیسٹ دیا تو ان کی دماغی استعداد اتنی فعال نہ تھی مگر جب انہیں معمر افراد کے دماغی سکین صبح کے وقت کیے گئے تو معاملہ برعکس تھا اور دونوں وقتوں کے درمیان لیے گئے دماغی سکینز کے نتائج میں بہت واضح فرق تھا۔