بارہ بنکی (نامہ نگار)گھاگھراندی کے سیلاب سے ضلع کی رام نگر تحصیل وسرولی غوث پورتحصیل کے بہت سے گائوں متاثر ہوگئے ہیں سیلاب متاثرین کیلئے راحت اوربچائوں کا کام جاری ہے۔ ماجھارائے پوروپرساول وغیرہ گائوں میں حیدرگڑھ کے ایس ڈی ایم کیمپ ڈالے ہوئے ہیں۔ صورت گنج سیلاب زدہ علاقہ میں راحت اوربچائو کے کام کی نگرانی فتح پور کے ایس ڈی ایم کررہی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ یوگیشوررام مشرا نے سیلاب زدہ علاقہ کے دورے کے موقع پر بلاک صورت گنج علاقہ کے گائوں کودورہ کیا۔ایس ڈی ایم فتح پور کی ہدایت کے تحت گائوں بلوپور میں تقریبا ۵۰گائوں کے کنبوںمیں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں ضلع مجسٹریٹ نے علی نگرباندھ کا معائنہ کیا۔باندھ پر بہلوپورگائوں کے قریب کٹان کی مرمت کرنے کیلئے
سیلاب بلاک بارہ بنکی کے ذریعہ جنگی پیمانے پر کام کرایاجارہاہے اوروہاں پر جے سی بی لگائی گئی ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے اے ڈی ایم وایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی ہے کہ پشتہ کی موثر طریقے سے مرمت کرائی جائے ۔تحصیل سرولی غوث پور کے ۳۳گائوں سیلاب سے متاثرہوگئے ہیں۔یہاں پر فساد متاثرین کنبوںکو حفاظتی مقاما ت پر پہنچانے کیلئے ۷۰کشتیوںکا استعمال کیا جارہاہے ۔ اے ڈی ایم نے بتایا کہ تحصیل غوث پور میں متاثرین کنبوںمیں چھ ہزار پانچ سوکھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ تحصیل رام سنیہی گھاٹ میں سیلاب سے ۱۴؍گائوں کے تقریبا ۳۵۰کنبے متاثر ہوگئے ہیں ۔ سیلاب متاثرین میں ۸سوکھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں لوگوں کی علاج کیلئے بارہ میڈیکل ٹیمیں ، چارایمبولینس تعینات کی گئی ہے ۔ میڈیکل ٹیمیں مریضو ںکا علاج کرنے کے علاوہ اوآرایس کے پیکٹ اورکلورین کی گولیاں تقسیم کررہی ہیں۔تمام صحت مراکز پر این ٹی اسنیک انجکشن مناسب تعداد میں بھیج دئے گئے ہیں۔سیلاب متاثر ہ علاقوں میں مویشیوں کی ٹیکاکاری بھی کرائی جارہی ہے اوربیمار مویشیوںکے علاج کیلئے متعدد ٹیمیں مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔