لکھنؤ ۲۰؍اگست ۔ انجمن زردوزان کی ایک بیٹھک اس کے پردھان کاریالے میں ہوئی۔ بیٹھک کی صدارت انجمن کے صدر محمد سلیم خاں نے کی۔ بیٹھک کو سمبودھت کرتے ہوئے جناب خاں نے کہا کہ انجمن زردوزان کی ممبرشپ شروع ہو گئی ہے۔ جس کا فارم آفس سے لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبرشپ کی آخری تاریخ ۳۰؍ستمبر تک ہے۔ جناب خاں نے کہا کہ جو زردوز ۶۰ سال کے گئے ہیں انکو بھی ممبرشپ لینا چاہئے۔ جس سے اتر پردیش سرکار دوارا چلائی جا رہی وردھا پینشن، غریبی ریکھا کے مکان و بی پی ایل و دیگر یوجنائوں کا انکو فائدا مل سکے۔ جناب خاں نے کہا کہ اس سمبندھ میں انجمن زردوزان کا ایک پرتیندھی منڈل جلد ہی وزیر اعلیٰ سے مل کر زردوزی کاریگروں کو ۶۰سالہ پینشن یوجنا میں لانے کی مانگ کریگا۔ جناب خاں نے کہا کہ انجمن زردوزان کی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا ہے کہ جناب شہزاد عباس کو سکریٹری چنا گیا ہے جو کہ آفس کے تمام کاموں کے ساتھ سرکاری یوجنائوں میں سرکار سے انجمن زردوزان کو لابھ پہونچانے کا کام کریںگے۔ اس بیٹھک میں جناب جی او آغا سکریٹری ، جناب سردار خاں نائب صدر، جناب موسی رضا، جناب محمد خالد، جناب حاجی کازم، جناب اصغر رضا سہت تمام لوگ موجود تھے۔
سکریٹری