لکھنؤ( نامہ نگار) حضرت گنج علاقہ میں رہنے والے ایک پروفیسر اہلیہ نے زہریلی اشیاء کھاکر اپنی جان دیدی۔ پولیس کا مانناہے کہ پروفیسر کی اہلیہ نے گھریلو جھگڑے سے پریشان ہوکریہ قدم اٹھایا۔ حضرت گنج کے مدن موہن مالویہ مارگ کے باسندہ رجنیش شرما آکاش نام کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر ہیں۔
ان شادی ڈیڑھ برس قبل غازی پور ضلع کی رہنے والی ۲۵ سالہ انکتا شرما سے ہوئی تھی بتایا جاتاہے کہ اتوار کی شب میاں بیوی کے درمیان فون پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد انکتا نے فون رکھ دیا اس پررجنیش نے اپنے بھائی شبھہم کو فون کر کے انکتا کو کمرے میں جاکر دیکھنے کیلئے کہا۔ شبھہم جب کمرے میں پہنچا تو دیکھا کہ کمرہ اندر سے بند تھا۔ اس نے انکتا کو آواز دی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ اس پر شبھہم چلا گیا کچھ دیر بعد اس نے پھر انکتا کو آواز دی تو اس بار بھی کوئی جواب نہیںملا شک ہونے پر اہل خانے نے انکتا کے کمرے کا دروازہ توڑا اور اندر پہنچے کمرے انکتا فرش پر بہوش پڑی تھی۔ اہل خانہ نے فوری اس کو علاج کے لئے سول اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع پر موقع پر پہنچی حضرت پولیس نے انکتا کی لاش کو طبی معائنے کیلئے بھیج دیا اور اطلاع اس کے مائکے والوں کو دی۔