ممبئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ کترینہ کیف میری پرانی دوست ہے تاہم میرا ان کیساتھ شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کترینہ سے شادی کا نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں سے شادی کی ہوئی ہے جبکہ میرا رواں یا آئندہ سال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کترینہ کو گذشتہ کئی سالوں سے جانتا ہوں وہ میری پرانی دوست ہیں جبکہ ایسی رپورٹس میں کوئی حقیقت نہیں کہ میں نے لندن میں کترینہ کی والدہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ اور میں ایک دوسرے سے ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بہت کچھ شیئر کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے عوام پہلے ہی اخوت و محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہم پر معروف کی اطاعت اور برائی کا انکار بھی لازم ہے۔