کانپور۔ ملک میں اسٹینلس اسٹیل کے برتن بنانے والی معروف کمپنی ونود نے اپنے نئے پروڈکس ’ٹیولی‘ کو پیش کرنے کا اعلان کیاہے۔ ٹیولی خاص طور پر ہندوستان گھروں کے لئے ڈیزائن کئے گئے پروڈکٹ کی وسیع تر رینج کے مطابق ہے۔ ٹیولی سیٹ میں ایک ساس پین،ڈھکن کے ساتھ ۳ء۲ لیٹر اور ۲ء۵ لیٹر کے دو کیسرول، ایک فرائینگ پین اور ایک کڑاہی شامل ہے جس کی قیمت ۳۹۹۵ روپئے ہے۔ اس کا امپیکٹ برانڈیڈ بیس اس کی تعمیر کو مضبوط بناتاہے۔
امپیکٹ برانڈیڈ کی دوسری پرت ’ہائی کنڈکٹیو المونیئم‘ سے بنائی گئی ہے جو کھانے پکانے کے لئے درجہ حرارت کو زیادہ سے زیادہ بلندی پر لے جانے میں معاون ہوتی ہے
اور ساتھ ہی اس میں پکائی جارہی اشیاء کو چپکنے اور پھیلنے سے روکتی ہے۔
اس کے علاوہ اسٹینلس اسٹیل سے لپیٹے گئے کول اسٹائلش ٹچ ہینڈلس اور نابس گرم ہونے سے محفوظ ہیں اور استعمال کے دوران ہاتھوں کو جلنے سے بچاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ۱۹۸۶میں قائم ونود کک ویئر کھانے بنانے والے برتنوں کی صنعت میں سینڈویچ باٹم کی تعمیر میں اول مقام رکھتی ہے۔ ۴۰۰ سے زیادہ پروڈکٹ بنانے والی ونود کک ویئر کا پریشرکوکر کمپنی کا سب سے بہترین اور کامیاب پروڈکٹ ہے۔ کمپنی پر صارفین کے اعتماد اور بھروسے کی بدولت کمپنی مختلف انعامات بھی حاصل کرچکی ہے۔ ان انعامات میں بیسٹ ایکسپو ہاؤس کا انعام بھی شامل ہے۔