نئی دہلی،21 اگست(یو این آئی) ہندوستانی ریلوے کو مال بھاڑے سے اپریل ۔جولائی 2014کے دوران 3245131 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ آمدنی 2969016کروڑ روپئے تھی۔ یعنی 930فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ریلوے نے اپریل۔ جولائی 2014کے دوران 35758 ملین ٹن مال کی ڈھلائی کی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ریلوے نے 34300 ملین ٹن مال کی ڈھلائی کی تھی۔ اس میں 425 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جولائی 2014 میں ریلوے کو 7909354 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ آمدنی 6
89461 کروڑ تھی۔ یعنی 1472 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔