لکھنؤ (نامہ نگار)۔راجیو گاندھی اکیسویں صدی کے عظیم شخصیت اور دوراندیش شخص تھے ۔ وہ نوجوانوںکے سب سے زیادہ ہردلعزیز لیڈر اور عالمی نوجوانوں کی طاقت تھے۔ یہ بات ریاستی کانگریس کے لیڈر اور سابق ایم ایل سی ہریش واجبئی نے
کہی ۔ وہ بدھ کو بھارت رتن سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے ۷۰ویں یوم پیدائش پر ریاستی کانگریس صدر دفتر پرمنعقد جلسہ کوخطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل آنجہانی راجیوگاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس وسط زون کی جانب سے مال ایونیو چوراہے پر واقع راجیو چوک پر صاف ستھرائی کی گئی۔ مسٹر باجپئی نے کہا کہ آنجہانی راجیو گاندھی نوجوان نسل اور دلتوں کے لیڈروںمیں سے ایک تھے۔ انھوںنے جو کام کئے وہ سبق آموز ہیں۔ ملک کے نوجوانوں کو بیدار کرنے میں ان کااہم تعاون ہے اور اسی رواج کو ان کے بیٹے اور ہمارے لیڈر راہل گاندھی پورا کرنے کا کام کررہے ہیں۔ جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے رکن اسمبلی بنشی پہاڑیا نے کہا کہ کچھ لوگ بہت کم وقت کے لئے آتے ہیں ۔ آنجہانی راجیو گاندھی ایک مشن لے کرآئے تھے، ملک کواکیسویں صدی کی جانب لے جانے کاخواب رکھتے تھے۔ انھوںنے انقلاب لانے کا جو کام کیا اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ اس موقع پرسابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنتوش سنگھ ، سابق رکن اسمبلی سومانش پرکاش ، شیام کشور شکلا، ستیش اجمانی ، سابق ایم ایل سی سراج مہدی ، اومکار ناتھ سنگھ ، سبودھ سریواستو،عابد حسین وغیرہ لیڈران نے بھی اپنے خیال ظاہر کئے ۔ پروگرام میں خاص طور سے چندر شیکھر سنگھ ، نریش بالمیکی، سبھاش شریواستو، سردار رنجیت سنگھ، مہدی حسن، آشوتوش مشرا، برجیندر سنگھ ، اشوک بالمیکی ، کرن ورما، سرلیس راوت ، منا لال ، کمال احمد سمیت بڑی تعداد میںکانگریسی موجود تھے۔ دوسری جانب یوتھ کانگریس وسط زون کی جانب سے منعقد شرم دان پروگرام میں مرکزی سکریٹری جیوتش کمار، وسط زون صدرانکت پریہار، منوج تیواری، پردیپ تیواری ، شاہد علی ، محمد خوشنود سمیت دیگرکارکنان موجود تھے۔ راجیوگاندھی یوتھ کونسل وحقوق انسانی سیل اترپردیش یوتھ کانگریس کی جانب سے بھی آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر دعائیہ جلسہ منعقد کیاگیا۔ امین آباد واقع چھوٹا جعفر منزل میںمنعقد دعائیہ جلسہ میںآنجہانی راجیو گاندھی کی تصویر پرگل پوشی کرکے انھیں یاد کیا گیا۔ جلسہ میں خاص طور سے ایف ایس اے چرچل ، آصف اللہ خان،آر سی شریواستو ،مکیش شریواستو، فہمیدہ سلیمان ، کمال احمد ، سرویش تیواری سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔