مقامی لوگوںنے پٹائی کے بعد ملزم کوکیا پولیس کے حوالے
کانپور(نامہ نگار)۔ نواب گنج علاقے میں ایک شخص نے چار سال کی ایک بچی کی آبروریزی کی۔ بچی کی چیخ وپکارسن کر آس پاس کے لوگوںنے سنجے عرف بہاری کی پٹائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ چار سالہ بچی کوتشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کرادیا گیاہے۔ موصولہ خبر کے مطابق نواب گنج میںمچھلی کے ٹھیلے پرکام کرنے والے سنجے عرف بہاری نے کل رات چار سال کی بچی کی آبروریزی اس وقت کی جب بچی کے والد نے اس سے بچی کوگھر پر لے جانے کیلئے کہا ۔ راستہ میں ایک سنسان جگہ پر سنجے نے بچی کی آبروریزی کی۔ بچی کی چیخ وپکار سن کر مقامی لوگ گلی میں جمع ہو گئے ۔ اسی دوران سنجے نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ بچی خون آلودہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ لوگوںنے سنجے کو پکڑ لیا اور پٹائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ مشتعل لوگوںنے واردات کی مخالفت میں سڑک پر جام لگا دیا۔ دوسری جانب پولیس نے تشویش ناک حالت میںبچی کواسپتال میں داخل کرایا اور سنجے کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے سمجھانے کے بعد لوگوںنے ہنگامہ ختم کردیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ بچی کاطبی معائنہ کرایا جارہا ہے ۔