بیوی اور اس کے بھائی کے خلاف نامزد رپورٹ درج
میرٹھ(بھاشا)۔ضلع کے تھانہ دورالہ علاقہ میں بی ایس ایف جوان کوگلادبا کرقتل کردیا گیا۔ اس معاملے میں متوفی کی بیوی اور سالے کو نامزد کیاگیا ہے ۔ جن کو پولیس سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق متوفی بی ایس ایف کاجوان ستیندر(۳۵)بلند شہر کے گائوں بلساری کا باشندہ تھااور بہار کے کاس گنج علاقہ میں تعینات تھا۔ پندرہ سال قبل اس کی شادی میرٹھ کے پلہیڑا گائو کی رہنے والی رینا سے ہو گئی تھی۔ دونوں کے دوبچے تنو اور ہمانشو ہیں۔ دوشنبہ کووہ چھٹی لے کر گھر آیا ہوا تھا۔
شام کو اس کی مشتبہ حالات میں موت کے بعد اس کی بیوی منگل کو سسرال والوں کو بغیر اطلاع دئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر آخری رسوم اداکرنے کی تیاری کررہی تھی۔اسی دوران کسی شخص نے پولیس کواطلاع دے دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اورمتوفی کے اہل خانہ کواطلاع دے دی۔ پولیںمیں دی گئی تحریر میں متوفی کے اہل خانہ میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ متوفی کی بیوی رینا کے کسی دیگر شخص سے ناجائز تعلقات تھے ۔ اسی کے سبب رینا نے اپنے بھائی روہت کے ساتھ مل کرسوتے ہوئے ستیندر کا گلادبا کرقتل کردیا ۔