رامپور ( نامہ نگار ) راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدرعاصم خاںنے ضلع مجسٹریٹ کوارسال کردہ عرضداشت میں کہا کہ کانگریس لیڈر فیصل لالہ ایک فرضی مقدمہ میں جو پانچ ماہ قبل قائم کیاگیا تھا جیل میں بند ہیں اور گذشتہ چھ دنوں سے بھوک ہڑتا ل کر رہے ہیں۔
ان کی حالت تشویشناک ہے ان کے طبی معائنہ کے لئے سی ایم او کی قیادت میں پانچ رکنی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل کی جائے اور ان کے خلاف فرضی مقدمہ کی غیر جانب دارانہ جانچ کرائی جائے انہوںنے مزیدکہا کہ رامپور میں لوگوں کے خلاف سیاسی مقدمہ درج کئے جا رہے ہیںجیل میںایسے سیکڑوں بے گناہ قید ہیںجن کاقصورصرف ا تناہے کہ وہ برسر اقتدارلیڈرا ن کے مظالم کے مخالف ہیں ۔
مخالفت کرنے والوںکی آوازدبا نے کے ہئے انہیںسماجی ، مالی اور سیاسی سطح پرنقصان پہنچایاجا رہا ہے انہوںنے کہا ہے کہ فیصل لالہ کے ساتھ اسی طرح ناانصافی ہوتی رہی تو عوام مشتعل ہو سکتے ہیںکیوں کہ نا انصافی ،استحصا ل اوربے عزتی کا سلسلہ گذ شتہ ڈھائی برسوں سے جاری ہے انہوں نے ضلع مجسٹریٹ سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے فرضی مقدمے قائم ہونے پرروک لگنی چاہئے اور فیصل لالہ معاملہ کی ضلع مجسٹریٹ سطح پر جانچ کی جانی چاہئے اورسی ایم او کی نگرانی میں انھیں فوری اثر سے ضلع اسپتال میںمنتقل کرایا جائے۔