کانپور (نامہ نگار)۔ وارڈ نمبر۱۰۴ناظر باغ سماج وادی پارٹی کانپور کے کونسلر حاجی سہیل احمد نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے احکامات وہدایات پراقلیتی ، دلت وغریب بستیوںکی ترقی کیلئے ریاستی شہری ترقیاتی بورڈ کے ذریعہ ایک ہمہ جہت اسکیم شروع کی جارہی ہے ۔ مذکورہ اسکیم کے تحت سماج وادی پارٹی کے کونسلر وضلع اسکیم کے رکن یوگیندر کمار کشواہا کے خط کے ذریعہ ایک پروائیوٹ سکریٹری ریاستی وزیر شہری ترقیات کے خط کی بنیاد پر دواقلتی بستیوں سید نگر راوت پور گائوں وروشن نگر راوت پور کی ترقی کیلئے ۰۳ء ۲۴۳لالکھ روپئے منظور کئے جانے کیلئے ضلع مج
سٹریٹ سمیر ورما کے ذریعہ تجویز ریاستی حکومت کوارسال کی گئی تھی۔ ریاست کی سماج وادی پارٹی حکومت نے مذکورہ دونوں تجاویز کو منظوری دے کر دونوں بستیوںکے باشندے جو جہنم کی زندگی گذار رہے تھے ان کو راحت دینے کافیصلہ کیاہے۔ جس کے لئے سماج وادی پارٹی کی حکومت اور وزیر اعلیٰ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ لیکن گووند نگراسمبلی حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ستیہ دیو پچوری کے ذریعہ مذکورہ علاقے کے لوگوں یہ کہہ کرگمراہ کیا جارہا ہے کہ ترقیاتی کام ان کے ذریعہ کرائے جارہے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے لئے جو کوشش مقامی ایس پی کونسلر کے ذریعہ کی گئی ہے رکن اسمبلی کے ذریعہ ان کے ترقیاتی کاموں پر زبردستی قبضہ کیاجارہا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ مذکورہ بستیوںمیں ترقیاتی کام کرائے جانے کی منظوری کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی کے ذریعہ اپنے نام کی تختی لگانے کی تیاری کی جارہی تھی۔ جسے روکنا ضروری ہے ۔