لکھنؤ (نامہ نگار)۔کرشنا نگرعلاقہ میںایک طالب علم کی مشتبہ حالت میں کرنٹ کی زد میںآجانے سے جھلس کر موت ہوگئی۔ کنبے والوںنے طالب علم کی موت کی خبر بغیر پولیس کودئے ہی اس کی آخری رسومات ادا کردی ۔ کرشنا نگر کے بھولا کھیڑا کا باشندہ اکھلیش گپتا کابیٹا ۱۳سالہ روہت گپتا ساونگین انٹر کالج میںنویں جماعت کا طالب علم تھا۔ روہت کے والد نے بتایا کہ منگل کی شام روہت اچانک کرنٹ کی زد میںآگیا جس سے وہ شدید طورپرجھلس گیا۔ کنبہ والوںنے جب اسے بیہوش پڑے دیکھاتواسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن موقع پرہی اس کی موت ہوچکی تھی۔ کنبہ والوںنے
اس بات کی اطلاع کسی پولیس کونہیں لگنے دی۔ جلدی سے اس کی آخری رسومات ادا کردیں۔ والد نے روہت کاطبی معائنہ تک نہیں کرایا ۔
بتایا جارہا ہے کہ روہت کی موت کرنٹ لگنے سے نہیں ہوئی ہے۔ اس بات کی سچائی صرف روہت کے کنبے والے ہی جانتے ہیں لیکن کوئی سچ بولنے کو تیار نہیں ہے۔پولیس کوجب حادثے کی بھنک لگی تو کرشنا نگر تھانے سے پولیس اس کے گھر پرپہنچی لیکن کنبہ والوںنے کسی بھی طرح کی کارروائی کروانے سے انکار کردیا۔