لکھنؤ (نامہ نگار)۔بھارتیہ کسان یونین نے بدھ کواپنے مطالبات کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ رہائش گاہ کاگھیرائو کیا۔ کسان یونین نے ضلع مجسٹریٹ رہائش گاہ کے نزدیک صدردروازے پربیٹھ کرضلع مجسٹریٹ سے ۷؍اگست کو زیرالتوا مطالبات پرکارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔گھیرائوکے دوران موقع پرپہنچے اے سی ایم اول انل کمار سنگھ نے کسانوںکوسمجھا بجھاکرکارروائی کی یقین دہانی دی ہے۔بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر کملیش موریا نے بتایا کہ ملیح آباد کے باشندے لکشمن ورام سہائے کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کیا جارہا ہے ۔ جوریہ گائوںمیں چراگاہ اورشمشان کی زمین پر قب
ضہ کیا جارہا ہے ۔ بدئیاں گائوں میں نیلانش گروپ نے عوامی زمین پر قبضہ کیا گیا اسے نوٹس بھی جاری ہوگیا ہے لیکن کئی ماہ کے بعد بھی کارروائی کے نام پرتحصیل دار اور ایس ڈی ایم خاموش ہیں۔ ہردوئی لکھنؤ روڈپر واٹر پارک کے نزدیک سہلا مئو کے تحت ناجائز رہائشی کالونیوں کی تعمیرکروائی جارہی ہے۔ ایس ڈی ایم نے نوٹس بھیج کرجواب طلب کیاتھا لیکن نہ تو کوئی جواب آیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔ یہاں پر ہل پٹی کوبھی درکنار کردیا گیا۔ میر پور کے باشندہ گروپرشاد کی زمین کی پیمائش کروادی گئی۔ لیکن پھربھی ملزمین نے قبضہ نہیں چھوڑا۔ کیتھلیا کے باشندہ کے تالاب کا پٹہ نہیں دیاگیا۔ کسمنڈہ کے مغل پورہ میں چکروڈ کی پیمائش کرکے لیکھ پال آج تک خالی نہیں کرواسکا۔ ملیح آباد کوتوالی میںمقدمہ نمبر ۲۳۳ قاتلوںکی گرفتاری ، گدیا کھیڑامیں قتل کے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بخشی کاتالاب ، ٹھاکر گنج اور عالم باغ میںکسانوںکی مختلف شکایتیںالتوامیںپڑی ہیں۔ جن کاتصفیہ کیاجائے۔