ایڈن برگ: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں کے رس کا زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی گلاسگو یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں کے میٹھے جوس کا زیادہ استعمال ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مشروبات کے استعمال اور سست طرز زندگی کے باعث ذیابیطس کا امکان کئی گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فروٹ جوسز میں چینی کی مقدار کولڈ ڈرنکس کے برابر ہی ہوتی ہے جس سے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور۳ ماہ تک لگاتار آدھا لیٹر جوس کا استعمال انسولین کے نظام میں خرابی اور موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔