نئی دہلی (وارتا) ریلوے نے جولائی ماہ میں مال بھاڑے سے ۳۵۴ء۷۹۰۹کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کی جو کہ گذشتہ سال اسی مدت کی آمدنی سے ۷۲ء۱۴فیصد زیادہ ہے۔ ریلوے کو اپریل سے جولائی ۲۰۱۴ کے درمیان جنسوں کی ڈھلائی سے ۳۱ء۳۲۴۵۱کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں یہ ۱۶ء۲۹۶۹۰ کروڑ روپئے تھی۔ اس طرح مجموعی طور پر ریلوے کی آمدنی میں ۳۰ء۹ فیصد
کا آضافہ ہوا۔ جولائی میں ہوئی کل آمدنی میں سے ۹۰ء۳۴۷۱ کروڑ روپئے ۲۹۱ء۴کروڑ ٹن کوئلہ کے ڈھلائی سے حاصل ہوئی۔
درآمدات کے لئے ۳ء۹۷لاکھ ٹن خام لوہا، اسٹیل اور دیگر گھریلو اشیاء کی ڈھلائی سے ۰۶ء۶۲۶کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ا سکے علاوہ ۸ء۹۷لاکھ ٹن سیمنٹ کی ڈھلائی سے ۹۲ء۷۴۷کروڑروپئے، ۴ء۴۶لاکھ ٹن غذائی اشیاء ڈھلائی سے ۵۹ء۶۴۹کروڑ روپئے ۱ء۳۸لاکھ ٹن پٹرولیم آئل اور دیگر مصنوعات کی ڈھلائی سے ۳۶ء۴۹۱کروڑ روپئے اسٹیل پلانٹوں اور دیگر کے لئے ۳ء۳۱ لاکھ ٹن خام لوہا اور تیار اسٹیل کی ڈھلائی سے ۳۸ء۴۷۱کروڑ روپئے آمدنی حاصل ہوئی۔
اسی کے ساتھ ۶۲ء۳۹۶کروڑ روپئے کھاد سے ۳۸ء۱۲۵کروڑ روپئے خام مال سے اور کنٹینر خدمات کے ذریعہ ۵ء۴۲ لاکھ ٹن مال کی ڈھلائی سے ۵۳ء۳۹۸کروڑ روپئے اور دیگر مصنوعات کی ڈھلائی سے ۴۱ء۵۳۰کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی۔