ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہے جو معاون ثابت ہوگی،کوچ کبیر خان
کابل۔22اگست(ےو اےن اےن)افغانستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ 2015 کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان نے کہا کہ ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھرپور تیاری کررہی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل ہمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز بھی کھیلنی ہے جو ہمارے لیے معاون ثابت ہوگی۔کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے مہینے زمبابوے کے ٹور پر ٹیم نے تسلی بخش کھیل پیش کیا اور اس سے قبل افغانستان کی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی حصہ لے چکی ہے جہاں انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے لوگوں کے دل جیتے ہیں اور اب ہمارا اگلا ٹارگٹ آئی سی سی کا ورلڈکپ 2015ہے۔ جس میں ہم اچھا کھیل پیش کر کے خود کو بین القوامی سطح پر منوانا چاہتے ہیں۔کبیر خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ورلڈکپ میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ورلڈکپ میں چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جہاں افغانستان کی ٹیم گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ ان کا پہلا میچ ہی بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ جبکہ ان کے گروپ میں اسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ ،