اٹاوا(نامہ نگار)۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ضلع کی چیف میڈیکل افسرڈاکٹر منجوشرما کومعطل کردیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ کوڈاکٹر شرما کے ذریعہ کی گئی بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ منگل کی شام وزیر اعلیٰ نے سیفئی میں جنتا دربار کے دوران لوگوںکی شکایات کو سنا ۔جنتا دربار میںموجود لوگوںنے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر شرما کے خلاف تعمیری کاموںمیں جانب داری کرنے ، ٹھیکے کے ذریعہ رشوت لے کرتقرری کرنے ،اپنے خاص لوگوں کی گاڑیوں کو محکمہ سے وابستہ کرنے اور غیر قانونی رقم لینے کی شکایات کی تھیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ڈاکٹر شرما کومعطل کرنے کاحکم جاری کردیا۔ حالانکہ اس سلسلے میں
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرنتن بنسل نے بتایا کہ ابھی تک اس سلسلے میں انھیں حکومت سے تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے ۔