گورکھپور۔تھانہ پپرائچ علاقہ کے تحت گائوں رمواپور میں ۷؍اگست کو پانی بہنے کے جھگڑے کے معاملے میں مبارک علی ولد شیر علی قتل کے سلسلے میں پپرائچ پولیس نے قتل میںشامل چار نامزد ملزمین کوگرفتارکرنے میںکامیابی حاصل کی ہے ۔ ملزمین کے نام روشن علی ولد ثابت علی، فیروز علی ولد ثابت علی ، حضرت علی ولدعابد علی ، عین اللہ ولد ریاست علی ہیں۔