لوگ لاعلمی میں جعلی مبلغین کے ہاتھ چڑھ رہے ہیں اور خود کو ہلاکت کے راستے پر ڈال رہے ہیں
مذہبی مبلغین کے بیٹوں کا خون مہنگا اور عام شہری کوئی کیڑے مکوڑے ہیں کہ انہیں باآسانی جنگ میں جھونکا جا رہا ہے
ریاض۔ 22اگست(ےو اےن اےن )سعودی عرب کے مفتی اعظم ڈاکٹر عبدالعزیز آل الشیخ نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مذہبی مبلغین کے بیٹوں کا خون مہنگا اور عام شہری کوئی کیڑے مکوڑے ہیں کہ انہیں باآسانی جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم ڈاکٹر عبدالعزیز آل الشیخ نے ان مذہبی مبلغین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اپنے بچوں کو تو میدان جنگ سے روکتے ہیں مگر دوسروں کو جہاد کے نام پر جنگوں میں حصہ لینے پر ا±کساتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کیا ان مبلغین کے بیٹوں کا خون مہنگا اور عام شہری کوئی کیڑے مکوڑے ہیں کہ انہیں باآسانی جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔ ایسے لوگ قوم کے دشمن ہیں۔ نوجوانوں کو ان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نام نہاد جہادی مبلغین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہ لوگ ہیں جو دوسروں کے بچوں کو یہاں اور وہاں خون خرابے میں حصہ لینے پر مجبور کرتے ہیں، تمہارے دل اور سینے شر وفساد سے بھرے ہوئے ہیں، اگر تم لوگ اپنے دعوے میں سچے ہو تو اپنی حقیقی اولاد کو جنگوں میں حصہ لینے سے کیوں منع کرتے ہوئے، آپ کی اولاد اگر جنگ میں جانا بھی چاہے تو انہیں روک دیتے ہو۔ کیا عام لوگوں کے جسم میں خون کے بجائے پانی ہے۔ علامہ آل الشیخ نے کہا کہ لوگ لاعلمی میں جعلی مبلغین کے ہاتھ چڑھ رہے ہیں اور خود کو ہلاکت کے راستے پر ڈال رہے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ جل شانہ کا فرمان ہے کہ “اور خود کو ہلاکت میں مت ڈالو”۔ سعودی مفتی اعظم نے مملکت کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نام نہاد مبلغین کے ا±کسانے پر کسی بھی دوسرے ملک میں جنگ میں حصہ لینے سے سختی سے گریز کریں کیونکہ جو لوگ تمہیں ‘جہاد’ کے نام پر دوسرے ملکوں میں بھجوانے پر ا±کساتے ہیں، ان کی اولاد دنیا بھر میں سیرو تفریح میں مشغول رہتی ہے۔