کانپورشہر(نامہ نگار)منیجنگ ڈائر یکٹر کیسکو؍ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے کیسکودفتر میں تمام سرکل ڈیویژ نوں وبجلی گھروں کے تحت بجلی تخفیف ،خرابیوں کو دور کرنے اورخصوصی کامبنگ مہم میں بجلی کنکشنوں کا جائزہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے نئے بجلی کنکشن کیلئے التوامعاملات کو فوری اثر سے حل کرنے کی سخت ہدایت دی۔انھوں نے ہدایت دی کہ سڑک پر رکھے ہوئے ٹرانسفارمروںکو کھمبوںکے اوپر رکھوائے جائے۔