لکھنؤ(نامہ نگار)اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ زندگی کے دشوار گزار راستے پر صرف سخت محنت اور ایمانداری ہی سے کا میابی حا صل کی جا سکتی ہے ۔ غلط طریقے اپنا کر آگے تو بڑھا جا سکتا ہے لیکن حقیقی کامیابی حا صل نہیں کی جا سکتی ۔ نقل کر کے امتحان تو پا س کیا جا سکتا ہے لیکن آئی ۔اے ۔ایس نہیں بنا جاسکتا ۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اندرا گاندھی پر تشٹھان میں ہو نہا ر طلبا ۔ طالبات کو اعزاز
دیئے جا نے کے سلسلے میںمنعقد تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہا ر کر رہے تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے ۱۰ویں اور ۱۲ ویں کے بو رڈ امتحانات میں اعلیٰ ترین نمبر حا صل کر نے والے ۱۳۲۱ طلبا ۔ طالبات کو سر ٹیفکیٹ ، تمغے اور لیپ ٹاپ سے نوازا ۔
اس مو قع پر طلبا – طالبا ت کو مبا رکبا د پیش کر تے ہوئے مسٹر یا دو نے اعتما د ظاہر کیا کہ جس طرح ان لوگوں نے لگن اور سخت محنت سے امتحان میں کامیابی حا صل کی ہے ۔ اسی طرح مستقبل میں در پیش چیلنجوںکا کا میابی کے ساتھ سامنا کریں گے ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کچھ لو گوں نے لیپ ٹاپ کو جھنجھنا بتا یا ۔ لیپ ٹاپ جھنجھنا نہیں ہے تعلیم حا صل کر نے میں مدد پہنچاتا ہے ۔ مخا لفت کے درمیان ہی ہمیں پیش رفت جا ری رکھنی چاہئے۔ لیپ ٹاپ کے تو سط سے ہم آپ کو پو ری دنیا سے جوڑنا چاہتے ہیں ۔ لیپ ٹاپ سیکو لر بھی ہے اور سو شلسٹ بھی ۔ انٹر نٹ سے منسلک ہو کر یہ ہمیں ایک بڑے سماج کا حصہ بنا دیتا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا ۔ وزیر ثانوی تعلیم محبوب علی نے کہاکہ ریاست میں جب بھی سماج وادی حکومت تشکیل ہوئی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ٹھوس کام ہو ا ہے ۔ سماج وادی حکومت ہی نے کنیا ودیا دھن اسکیم ، پڑھیں بیٹیاں بڑھیں بیٹیاں اسکیم ، ہماری بیٹی اس کا کل اسکیم اور لیپ ٹاپ تقسیم جیسی تعلیم کو فروغ دینے والی اسکیمیں شروع کیں ۔ اسی تسلسل میں ہو نہار طالب علموں کی حو صلہ افزائی کے لیے آج لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے جو بچے تعلیم حا صل کر نا چاہتے ہیں حکومت انہیں پو ری سہولیت مہیا کرائے گی ۔
وزیر صحت اور کنبہ بہبود احمد حسن نے کہا کہ لیپ ٹاپ تقسیم سے نئی روشنی حا صل ہو رہی ہے ۔اس مو قع پر ریاستی حکومت کے وزراء راجیندر چو دھری ، بلرام یا دو ، اودھیش پر ساد ، منو ج کمار پا نڈے ، شیو کما ر بیریا، اوم پر کا ش سنگھ ، نا رد رائے ، رام مو رتی ورما ، یو گیش پر تا ب سنگھ ، وجے بہادر پال اور ونو د کمار عرف پنڈت سنگھ سمیت دیگر عوامی نمائندے ، چیف سکریٹری آلو ک رنجن ، پر نسپل سکریٹری اطلا عات نو نیت سہگل ، ڈائر یکٹر اطلا عات ڈاکٹر روپیش کمار ، اسا تذہ وغیرہ موجود تھے ۔