لکھنؤ(نامہ نگار)مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری اور امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہو رہی دہشت گردی کے خلاف ۶ستمبر کو آصفی امام باڑہ میں ’مہا ریلی‘ ہوگی انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ’مہا ریلی‘ کاپروپیگنڈہ ’شیعہ مہا ریلی‘ کے نام سے کر رہے ہیں جبکہ ریلی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی ریلی میں ہر مذہب کے لوگ شامل ہوںگے۔ مولانا نے کہا کہ جو لوگ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں وہی لوگ اس ریلی کی مخالفت کررہے ہیں۔