ملبورن۔آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو ہرارے میں جمعہ کو پریکٹس سیشن کے دوران چوٹ لگ گئی ہے جس کے بعد ان کا زمبابوے کے خلاف 25 اگست کو کھیلے جانے والے سہ رخی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں کھیلنا مشکل ہے۔کرکٹ آسٹریلیاپر دی گئی معلومات کے کلارک نے جمعہ کو ہرارے میں پریکٹس کے دوران بائیں ٹانگ میں ہیمسٹرگ چوٹ کی شکایت کی تھی۔جس کے بعد سے پیر کو ان کا زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں کھیلنا فی الحال مشتبہ سمجھا جا رہا ہے۔
سہ رخی سیریز میں زمبابوے اور آسٹریلیا کے علاوہ جنوبی افریقہ بھی شامل ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے ڈاکٹروں نے کہا 24 گھنٹے میں کلارک کی صورتحال پر نظر رکھیں گے اور دیکھیں گے کہ وہ کس طرح کے علاج کو لے کر رائے دیتے ہیں۔
اس کے بعد ٹیم مینجمنٹ ان کھیلنے کو لے کر کوئی فیصلہ کرے گا۔ جنوبی افریقہ میں آسٹریلوی ٹیم کوٹسٹ سیریز میںجیت دلانے والے کپتان کلارک قریب پانچ ماہ کے آرام کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔اگر زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر رہتے ہیں تو نائب کپتان جارج بیلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔اس کے علاوہ زخمی آل راؤنڈر شین واٹسن کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے ٹاپ آرڈر کے بلے باز فلپ ہیوج کی جگہ کھیل سکتے ہیں۔