نئی دہلی (بھاشا) انکم ٹیکس محکمہ نے عوامی حلقے کے بی ایس این ایل کمپنی کو ۲۳۴،۶کروڑ روپئے ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے۔کمپنی کو مالی سال ۱۲۔۲۰۱۱ میں ٹیکس کم دکھانے پر ٹیکس طلبی کا نوٹس دیا گیا ہے۔
بی ایس این ایل کے چیئرمین اور منجینگ ڈائریکٹر اے این رائے نے کہا کہ ہم نے انکم ٹیکس کمشنر کے دئے گئے نوٹس کے خلاف اپیل کی ہے اور ان کا اندازہ غلط بتایا ہے۔ٹیلی مواصلات کمپنی بی ایس این ایل نے ۱۲،۲۰۱۱ میں نقصان ۷۰ء۸۵۰،۸ کروڑ روپئے دکھایا گیا ہے۔
کمپنی کی کل آمدنی مالی سال میں تقریباً ۶ فیصد کم ہو کر ۵ء۹۳۳،۲۷کروڑ روپئے تھی۔ جو ایک سال قبل ۶۲ء۶۸۷،۲۹کروڑ روپئے تھی۔
ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ وزیر ٹیلی مواصلات روی شنکر پرساد نے اس ہفتے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی کو خط لکھ کر معاملہ پر غور کرنے کو کہا ہے۔