نئی دہلی (وارتا) ریزروبینک آف انڈیا (آربی آئی)نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈوں کے ذریعہ آن لائن ادائیگی کا نظام پاسورڈ یا کسی بھی دوسرے طریقہ سے دوبار نکالنے کے بعد بھی پوری کی جانی چاہئے۔ آر بی آئی تمام بینکوں کو جاری ہدایت میں کہا ہے کہ آن لائن یا موبائل کے ذریعہ جس میں کارڈ موجود نہیں ہے دو مرتبہ تصدیق کرنا ضروری ہے اس میں دوسری بات پاسورڈ پن یا دیگر کوئی ایسی ایسی اطلاع مانگی جاسکتی ہے جو کارڈ پر درج نہیں ہے۔ اس میں کارڈ یا ان پرلکھی اطلاعات چوری کرکے ٹرانجکشن
مشکل ہوگا۔
بینک نے اس سے قبل بھی ایسی ہدایات جاری کی تھیں۔لیکن ان کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ ایسا دیکھا گیاہے کہ ان ہدایات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ آربی آئی نے کہا کہ ملک میں جاری کارڈوں سے ہونے والی ادائیگی اب روپئے میں ہی ہوسکے گی ساتھ ہی یہ ادائیگی کسی بینک کے ذریعہ ہونا ضروری ہے۔ ان ہدایات پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا۔ حالانکہ بینک نے پہلے ہوئے کسی ٹرانجکشن کے معاملے میں ہوئی پریشانی کو دور کرنے کے لئے کس طرح کے لین دین کو ۳۱؍اکتوبر ۲۰۱۴ تک پورا کرنے کا وقت دیا ہے۔