نئی دہلی (وارتا)مرکزی ٹیکس بورڈ نے کاپریٹ کمپنیوں اور پیشہ واروں سہولتیں دیتے ہوئے انہیں ٹیکس آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید وقت فراہم کردیا ہے۔ بورڈنے مالی سال ۱۵۔۲۰۱۴ کی ٹیکس آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ ۳۰ نومبرمقرر کی ہے۔
جب کہ ہر سال یہ آڈٹ رپورٹ ۳۰ ستمبر تک داخل کرنا ہوتی تھی۔ یہ رپ
ورٹ کاپریٹ کمپنیوں اور پیشہ واروں داخل کرنا ہوتی ہے۔ اس طرح انہیں دو مہینے کا علیحدہ وقت مہیا ہوسکا ہے۔ حالانکہ اس کے لئے ان کم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ ۳۰ ستمبر ہی رہے گی۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ رپورٹ داخل کرنے کے لئے جن لوگوں نے یکم اپریل سے ۲۴جوائی کے درمیان پرانے فارموں کا استعمال کیاہے وہ بھی جائز تصور کی جائے گی۔واضح رہے کہ ان فارموں کی خاکے میں تبدلی کردی گئی ہے۔