واشنگٹن، 11 نومبر:رواں برس کے سب سیخطرناک طوفان ہیان سے بری طرح متاثر فلیپائن میں راحت اور بچاو کاریوں میں مدد کے لئے امریکہ میں اپنی بحریہ کے 90 رکنی ایک دستے کو فلیپائن کے لئے روانہ کیا ہے۔
امریکہ نے خوف ناک قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے فلیپائن کو راحت اور بچاو کاری میں مدد فراہم کرنے کے لئے کی گئی یقین دہانی کیتحت کل ہی یہ دستہ بھیجا ہے۔امریکہ کے دفاعی سکریٹری چک ہیگل نے کل کہا تھا کہ فلیپائن حکومت کی درخواست پر امریکہ راحت اور بچاو کاری کے لئے مدد فراہم کرے گا۔
امریکی بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلیپائن کی مدد کے لئے جاپان کے اوکیناوا میں امریکی بحریہ کے اڈے سے تھرڈ میرین ایکسیڈشنی برگیڈ کا ایک دستہ وہاں بھیجا گیا ہے اس کے علاوہ بحریہ کے دو فوجی طیاروں کو فلیپائن میں بچاو کاری میں مدد کے لئے پہلے سے ہی وہاں تعینات کیا گیا ہے۔