کانپور(نامہ نگار)ٹرک کی زد میں آنے کے سبب ایک نوجوان کی موت ہوگئی جب کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔نوجوان کی موت کے بعد جائے حادثہ پر لوگ جمع ہوگئے۔موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کی شناخت کرنے کے بعد اعلیٰ افسران کو اطلاع دی۔ موصولہ خبر کے مطابق جاجمودرگاہ کے قریب رہنے والا کمال احمد پرائیویٹ کمپنی میں منیجر کے عہدے پر فائز تھا۔ اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے وہ بال کٹوانے کیلئے حجام کی دکان پر جارہاتھا اسی دوران تیزرفتار ٹرک نے اس کی موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی ۔ ٹکرلگنے سے کمال کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جب کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ پولیس نے مفرورٹرک ڈرائیور کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔