یروشلم، 11 نومبر:اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتین یاہو نے ایران کے نیوکلیائی مسئلہ پر امریکہ کے لچکدار موقف کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انتہائی خراب سمجھوتہ قرار دیا ہے۔
مسٹر نتین یاہو نے سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل پر ایک پروگرام کے دوران کہا ہمارے امریکی ذرائع نے جو اطلاعات ہمیں دی ہیں ان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ شاید امریکہ نے ایران کو اپنا نیوکلیائی پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دے دی اور اب وہ نیوکلیائی بم بنانے کی سمت میں کام کرے گا۔
انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا آپ ہمارے بھائی بہن ہیں اور ایک یہودی کنبے کا حصہ ہیں اور ایک بڑے کنبے کی طرح تمام چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسٹر نتین یاہو کے سینئر کابینی رفیق نافتالی بینٹ نے اس ہفتہ امریکہ جاکر وہاں کے ممبران پارلیمنٹ کو اسرائیلی تشویشات سے واقف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کے خلاف عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے مسئلہ پر سنیچر کے روز دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان کوئی مفاہمت نہیں ہوسکی تھی۔
اس بات چیت کا اب آئندہ دس دنوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔