رنبیر کپور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں سے عاجز آ چکے ہیں۔جب ان سے قطرینہ کیف کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو وہ بولے، ’مجھے ایسے سوال برے لگتے ہیں۔ لیکن بار بار وہی باتیں ہوتی ہیں۔ دیکھیے میڈیا جو فلمی ستاروں کے بارے میں لکھتا ہے اس کے بعد لوگ ایک قیامت بپا کر دیتے ہیں۔‘رنبیر کا کہنا تھا کہ ’اب میں ہر بار تو افواہوں کی تردید کرنے نہیں آؤں گا۔ میں بھی مصروف رہتا ہوں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ میڈیا نے فلاں بات کہی ہے تو وہ سچ ہی ہوگی۔‘رنبیر نے ان ساری باتوں کی تردید کی کہ وہ حال ہی میں لندن میں قطرینہ کیف کے خاندان سے ملے تھے اور شادی کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’فی الحال میری شادی میری فلموں سے ہو چکی ہے۔‘بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مزید 2 سال تک شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رببیر کپور کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میری لندن میں کترینہ کیف کی والدہ سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی میرا جلد شادی کا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ کو اس وقت سے جانتا ہوں جب ہم دونوں نے ایک ساتھ فلم ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جب کہ کترینہ کی والدہ سے بھی اس وقت ہی ملاقات ہوئی تھی۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے ہدایت کار امتیاز علی کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کے لئے 20 روز کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کی ہے، فلم جگا جاسوس کو مشترکہ طور پر رنبیر کپور اور ڈائریکٹر انوراگ باسو نے پروڈیوس کیا ہے۔