کبھی کرینہ کپور، سوناکشی سنہا اور سونم کپور جیسی ہیروئنوں نے اپنی فگر دکھانے کے لئے سخت مشقتیں برداشت کی کیونکہ ایک بات ان کے ذہن میں بیٹھ گئی تھی کہ زیرو فیگر سے وہ بالی ووڈ میں آگے بڑھ سکتی ہیں اور اسی روپ میں وہ ناظرین کو پسند آ سکتی ہیں۔ لیکن ان باتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنے میں کامیاب ودیا بالن نے یہ ثابت کر دیا کہ نہ صرف بغیرزیرو فیگر سے فلموں میں اپنی موجودگی درج کرائی جا سکتی ہے بلکہ اس کے لئے صلاحیت بھی درکار ہے۔ ودیا بالن کبھی بھی زیرو فیگر کے چکر میں نہ پڑی پھر بھی وہ آج بالی ووڈ کی ٹاپ کی ہیروئنوںمیں شمار کی جاتی ہیں۔ بالی ووڈ کی ایک اور ہیروئن جن کارنگ سانولہ ہے۔ انہوں نے بھی اپنی صلاحیت کے بل بوتے فلمیں حاصل کی۔ تمام تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کی وجہ سے آگے بڑھنے والی موجودہ دور کی ہیروئین ہیں ہما قریشی۔ بھاری بھرکم جسم کی وجہ سے ان کو کافی تقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فلموں سے جڑے لوگوں کا خیال تھا کہ ان کا موٹاپا انکے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ لیکن ہما قریشی نے ان تمام باتوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ ہما قریشی زیرو سائز سے زیادہ ایک ہیلدی فیگربنانے پر توجہ دیتی ہیں۔ اپنی اسی خوداعتمادی کی وجہ سے انہوں نے گلیمر کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہما قریشی کا یہ قدم ان کو بالی ووڈ کی ان تمام ہیروئنوں کی جماعت میں شامل کرے گا جنہوں نے خوبصورتی کے بنے بنائے اصولوں کو پیچھے چھوڑ کر صرف اپنی صلاحیت کی وجہ سے بلندی پر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔