نئی دہلی (بھاشا) سائیکل بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہیروسائیکلس نے جرمان کی سائیکل کمپنی ایف آئی ایف اے نے ۶۰ فیصد حصہ داری ۵ء۱کروڑ یورو میں اپنی تحویل میں لے لی ہے۔ ہیرو جرمن کمپنی کی نو تشکیل میں ۴۰لاکھ یورو کا اضافی سرمایہ خرچ کرے گی۔کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ یہ سودا ۹ء۱ کروڑ یورو کا ہے۔ جس میں ۵ء۱کروڑ یورو ۶۰ فیصد حصہ داری کیلئے اور ۴۰لاکھ یورو کمپنی کی تشکیل نو کے لئے خرچ کئے جائیں گے۔ کمپنی کے پاس ایم آئی ایف اے نے مزید حصہ داری
بڑھانے کا متبادل بھی رہے گا۔
ہیرو نے بیان میں کہا ہے کہ سائیکل صنعت میں یہ اپنی طرح کی پہلی شراکت ہے۔ہندوستانی کمپنی یورپی کمپنی کو لاگت پر موثر تعمیری بنیاد اور سپلائی نیٹ ورک دستیاب کرائے گی اور کمپنی کو یوروپی اکائی سے ای سایئکل کے لئے اہم ترین تکنیک حاصل ہوگی اور خصوصاً ای بائیک کے معاملے میں اس کی پہنچ یورپی بازار میں ہوگی۔ ایم آئی ایف اے یورپ سایئکل بنانے والی بہترین اکائی ہے۔ اس کی آمدنی تقریباً ۱۰ کروڑ یورو ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں یورپ ’گریس ‘برانڈ کی ای بائیک پیش کرتے ہوئے اس میدان میں قدم رکھا ہے۔
اس شراکت سے ہیرو سایئکلس کو ای بایئکس میں استعمال ہونے والی اہم ترین تکنیک الکٹرانک ڈرائیو یونٹ (ای ڈی یو )کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔ ہیرو سایئکلس کے جوائنٹ چیئرمین اور ایم ڈی پنکج منجال نے کہا کہ ہیرو سایئکل نہ صرف ایم آئی ایف اے کو تعمیری بنیاد دستیاب کرائے گی۔ بلکہ ایم آئی ایف اے کی جرمن انجینئرنگ ماہرانہ صلاحیت کا استعمال کرکے ہندوستانی بازار میں اعلی معیار کی ای سایئکل پیش کرے گی۔