گورکھپور(نامہ نگار)ٹی بی کے تشویشناک مریضوں کو اب بنارس نہیں جانا پڑے گا گورکھپور میں ہی بی آرڈی میڈیکل کالج میں ایم ڈی آرسینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ضلع اسپتال میں جگہ کی کمی کے سبب سینٹر کو میڈیکل کالج میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ضلع اسپتال ٹی بی امراض محکمہ نے میڈیکل کالج میں عمارت کی مرمت کیلئے دس لاکھ روپئے فراہم کرائے تھے۔عمارت کی مرمت کا کام تقریبا مکمل ہوگیاہے ۲۵جنوری کو اسٹائیپنڈ ملازمین کی تقرری کیلئے انٹرویو لیاگیاتھا۔اس وقت پر ایک امیدوار نے ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دے کر تقرری بندوبست میں گڑبڑی کی شکایت کی
تھی جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ روی کمار این جی نے تقرری کی کارروائی کو ملتوی کردیاتھا۔ٹی بی سینٹر کیلئے دو ڈاکٹروں ،چاراسٹاگ نرسوں ، گیارہ ایس ٹی ایس ، ایک ڈاٹا آپریٹر ، دو میڈیکل افسراورنو ایس ٹی ایل ایس کی تقرری کے باوجودنتائج کا اعلان نہیں کیا گیاتھا اب ضلع مجسٹریٹ نے نامزد افراد کو ملازمت پر رکھنے کی اجازت دے دی ہے سی ایم اوڈاکٹر رمیش پرشاد نے اس سلسلے میں بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیاہے جلد ہی کامیاب امیدواروں کی تربیت مکمل ہوجائے گی تاکہ ٹی بی سینٹر میں جلد سے جلد کام شروع ہوسکے۔