لکھنؤ۔ جانکی پورم علاقہ میں رہنے والے ہائی کورٹ کلرک کے گھر کا تالا توڑ کر چوروں نے لاکھوں روپئے اور زیورات چوری کر لئے۔ موصولہ خبر کے مطابق جانکی پورم کے سیکٹر سی ۲۶ کے باشندے اودھیش منی ہائی کورٹ میں کلرک ہے۔ اودھیش کے مطابق گزشتہ ۵؍نومبر کو وہ کنبہ کے ساتھ اپنے آبائی ضلع بستی گئے ہوئے تھے۔ جب وہ واپس گھر لوٹے تو انہیں گھر کا تالا ٹوٹا ہو املا اور گھر کا تمام سامان بکھرا ہوا تھا۔اس کے علاوہ کمرے میں رکھی الماری سے زیور اور نقد رقم بھی غائب تھی۔اس معاملہ میں اودھیش نے چوری کی رپورٹ درج کرادی۔