لکھنؤ۔( نامہ نگار) واٹرورکس محکمہ لاپرواہی کے سبب گذشتہ دو ماہ سے نواز گنج علاقہ کے پینے کے پانی کی عدم فراہمی سے پریشان ہیں مقامی لوگوں نے متعلقہ افسران سے شکایت کی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوسکا ۔ پینے کے پانی کے عدم فراہمی سے ناراض باشندوں نے آج ریاستی وزیر شہری ترقیات کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق پینے کا پانی کا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ گذشتہ دو ماہ سے بوند بوند پانی کے لئے ترس رہے ہیں ۔ گھروں میں لگے نلوں پانی سپلائی نہیں ہورہا ہے۔ شدت کی گرمی میں پانی کے لئے لوگوں کو دور دور تک بھٹکنا پڑ رہا ہے علاقے میں لگے ہینڈ پمپ بھی خراب پڑے ہیں ۔ بجلی کے نہ آنے کے سبب گھروں میں لگے سبمرسیبل پمپ بھی کام نہیں کر پا رہے ہیں ۔ پینے کے پانی کے مسئلے سے دوپریشان نواز گنج سائیں مندر روڈ کے باشند
وں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے شکایت بھی کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ معتدد بار شکایات کئے جانے پر افسران محض یقینی دہانی کراکر رہ جاتے ہیں اس سے ناراض علاقہ کے لوگوں نے اجتماعی طور پر دستخط شدہ ایک شکایتی مکتوب ریاست کے وزیر شہری ترقیات روانہ کیا ہے نوازگنج علاقہ رہنے والے رام شنکر ، چھوٹے لال ، اوتار سنگھ ، پرتیبھا جیشوال ، سی پی سریواستو، سچن گپتا سمیت درجنوں باشندے نے بتایا کے علاقے میں گذشتہ دو ماہ سے پینے کے پانی کا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ پانی کے لئے لوگوں کو دور دور تک بھٹکنا پڑتا ہے ۔