لکھنؤ(نامہ نگار)چار ریاستوں کے اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے پُر جوش کانگریس نے انتخابی نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا مبینہ کرشمہ ختم ہو گیا ہے۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے کمیونیکیشن شعبہ کے چیئر مین ستیہ دیو ترپاٹھی نے کہا ہے کہ جھوٹے وعدے کر کے سیاست میں ایک الیکشن جیتا جا سکتا ہے ہر الیکشن نہیں۔ ضمنی انتخابات میں خصوصاً بہار و دیگر ریاستوں کے عوام نے بی جے پی کے مکھوٹے کو صاف کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کیلئے وہ شکریہ کے مستحق ہیں۔