ڈھاکہ۔ بنگال ٹائیگرز کی خراب پرفارمنس سے مشفیق الرحیم کی کپتانی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد بی سی بی کی جانب سے سخت فیصلوں کا امکان ہے، نئے کوچ ہتھورا سنگھے کا ہنی مون پیریڈ بھی ختم ہوگیا، کرکٹ آ پریشن چیف اکرم خان نے ان سے بھی جواب طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم کیلیے رواں برس کافی مایوس کن ثابت ہوا ہے جس میں نہ صرف وہ کامیابیوں کو ترس رہی ہے بلکہ کئی مرتبہ خود اس نے اپنے ہاتھوں سے فتح کا موقع گنوایا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ون ڈے میں بھی مضبوط پوزیشن کے باوجود وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا پایا۔